افسوسناک واقعہ: کراچی میں زیرِ تعمیر عمارت گرنے سے 3 افراد جاں بحق، 14 زخمی

0
1

کراچی: شہرِ قائد میں زیرِ تعمیر عمارت منہدم ہونے کے افسوسناک واقعے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 14 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق عمارت گرنے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا۔ ملبے تلے دبے افراد کو نکال کر طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں زخمیوں کا علاج جاری ہے۔

حکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے 3 افراد کی لاشوں کو بھی اسپتال پہنچا دیا گیا ہے، جبکہ علاقے میں مزید افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کے خدشے کے پیش نظر سرچ اور ریسکیو کارروائی جاری ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں