تجارتی تعلقات میں نیا سنگِ میل: پاکستان اور روس کا 2030 تک دوطرفہ تجارت 5 ارب ڈالر تک لے جانے کا ہدف

0
1

اسلام آباد: پاکستان اور روس نے باہمی اقتصادی اور تجارتی تعاون کو مزید فروغ دیتے ہوئے 2030 تک دوطرفہ تجارت کا حجم 5 ارب ڈالر تک پہنچانے کا ہدف مقرر کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ہے تاکہ موجودہ تجارتی حجم کو نمایاں طور پر بڑھایا جا سکے۔

حکام کے مطابق اس ہدف کے حصول کے لیے کاروباری وفود کے تبادلوں، ادائیگیوں اور لاجسٹکس کے نظام کو سہل بنانے سمیت مختلف عملی اقدامات پر زور دیا جا رہا ہے، جس سے دونوں ممالک کی معیشتوں کو فائدہ پہنچنے کی توقع ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں