پاکستان نے خلائی تاریخ رقم کر دی: پہلا پاکستانی خلاباز چین کے “شینژو-24” خلائی جہاز کے ذریعے مدار میں داخل

0
1

بیجنگ / اسلام آباد: پاکستان نے خلائی تحقیق اور سائنس کے میدان میں نئی تاریخ رقم کر دی ہے، جہاں پہلا پاکستانی خلاباز چین کے خلائی مشن “شینژو-24” (Shenzhou-24) کے ذریعے زمین کے مدار میں کامیابی سے داخل ہو گیا ہے۔

سپارکو (SUPARCO) اور چینی خلائی ایجنسی کے اشتراک سے لانچ کیے گئے اس تاریخی مشن کے ذریعے پاکستانی خلاباز خلائی اسٹیشن پر پہنچ کر مختلف سائنسی تجربات اور تحقیقی سرگرمیوں میں حصہ لیں گے۔

اس عظیم کامیابی کے ساتھ ہی پاکستان خلا میں اپنا خلاباز بھیجنے والے دنیا کے منتخب ممالک کی فہرست میں شامل ہو گیا ہے، جس پر ملک بھر میں خوشی اور فخر کا اظہار کیا جا رہا ہے اور اسے پاک چین سائنسی و تکنیکی تعاون کا ایک نیا سنہری باب قرار دیا جا رہا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں