وائرل ہونے کے لیے اپنے بچوں کی زندگی خطرے میں ڈالنے والی خاتون گرفتار

0
4

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے لیے اپنے کمسن بچوں کی زندگی خطرے میں ڈالنے والی خاتون کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

سوشل میڈیا میں دلچسپ اور خطرناک ریلز بنا کر منٹوں میں دنیا بھر میں وائرل ہونے کا جنون ایسا سر چڑھا ہے کہ لوگ اپنی جانیں بھی خطرے میں ڈالنے سے گریز نہیں کرتے اور درجنوں لوگ اس شوق میں اپنی جانیں بھی گنوا بیٹھے ہیں۔

ایسی ہی ایک خاتون نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے لیے اپنے دو کمسن بچوں کی زندگیاں خطرے میں ڈال دیں، جس کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

یہ واقعہ ہے امریکا کا، جہاں سوشل میڈیا کی دیوانی خاتون کا وائرل ہونے کا جنون اس کو مجرم بنا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ریاست فلوریڈا میں فلوریڈا میں 26 سالہ خاتون میلیسا کیمپوس نے وائرل ہونے کیلیے نہ صرف گھر کے کچن کو آگ لگائی بلکہ اپنی دو کمسن بچیوں کے ہاتھوں پر گرم گرم موم ڈال دیا۔

خاتون نے یہ خطرناک ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دی۔ تاہم یہ پوسٹ ہی اس کے خلاف سب سے بڑا ثبوت بن گئی۔

میامی کی ڈیڈ کاؤنٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمہ کو آتش زنی، بچوں کے ساتھ بدسلوکی اور انسانی جانوں کو خطرے میں ڈالنے کے الزام گرفتار کر لیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں