وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ای سی سی اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا جس کے مطابق پاسکو کا گندم ذخیرہ 85 فیصد مقامی اور 15 فیصد درآمدی گندم پر دینے کی منظوری دی گئی۔
درآمدی گندم کے بروقت اخراج کیلئے پاسکو ذخیرہ وصول کنندہ اداروں کو دینے کی منظوری دی گئی۔
غیرملکی سپلائرز کے اکاؤنٹ پر پٹرولیم مصنوعات درآمد کرنے اور کسٹمز بانڈ ڈاسٹوریج کے ذریعے پٹرولیم مصنوعات کی درآمد کی اجازت دی گئی۔
پاکستان اور عمان کے درمیان توانائی تعاون کےلیے معاہدہ خریدوفروخت کی منظوری دی گئی جب کہ او کیو ٹریڈنگ اور پی ایس او کے درمیان توانائی شعبے میں تعاون کو فروغ دیا جائےگا۔
روزویلٹ ہوٹل کی تعمیرِنو کے لیے مذاکراتی کمیٹی بنانے کی منظوری دے دی گئی جب کہ پی آئی اے اور نیشنل بینک کے درمیان معاہدے پر 15 کروڑ 38 ڈالر کی حکومتی ضمانت منظور کی گئی۔
ریکوڈک منصوبے کی سکیورٹی کے لیے ایف سی کو 56 کروڑ 70 لاکھ روپے کی گرانٹ منظور کی گئی۔



