نمرہ خان کے سابق شوہر نے اداکارہ سے طلاق کی تصدیق کردی

0
7

پاکستانی اداکارہ نمرہ خان کے سابق شوہر زین حامد نے نمرہ سے طلاق کی تصدیق کردی۔

نمرہ خان نے مئی 2026 میں برطانیہ میں مقیم پائلٹ زین حامد سے شادی کی تھی، شادی کے بعد اداکارہ نے نئی زندگی کے آغاز پر خوشی کا اظہار بھی کیا تھا تاہم بعد ازاں مخصوص سوشل میڈیا پوسٹس کے بعد دونوں کے درمیان علیحدگی کی افواہیں گردش کرنے لگیں۔

نمرہ خان نے اس وقت افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ سب کچھ ٹھیک ہے اور نظرِ بد سے بچنے کے لیے اپنی شادی کی تصاویر  سوشل میڈیا سے ہٹائی ہیں۔اب زین حامد نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے طلاق کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے 17 جولائی کو نمرہ خان کو طلاق دی تھی جس کی وجہ ناقابلِ حل ذاتی اختلافات اور مختلف ترجیحات تھیں۔

زین حامد کے مطابق میں کسی پر الزام عائد نہیں کرنا چاہتا، جبکہ طلاق کی قانونی کارروائی بھی شروع کردی گئی ہے اور معاملہ وکلا دیکھ رہے ہیں۔

 انہوں نے نمرہ خان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ باہمی رضامندی سے ہونے والی علیحدگی ہے اور مرد و عورت دونوں کے لیے یکساں طور پر مشکل ہے۔

نمرہ خان کی دوسری شادی کے اختتام کی خبر سامنے آنے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آرہے ہیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ نمرہ خان نے 2020 میں راجہ افتخار سے پہلی شادی کی تھی تاہم یہ رشتہ چند ماہ بعد ہی ختم ہو گیا تھا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں