میر رضا کی لاش کو سب سے پہلے کس نے دیکھا؟ نئی فوٹیج سے اہم تفصیلات سامنے آ گئیں

0
7

کراچی(17 اگست 2026): پی ای سی ایچ ایس کے رہائشی نوجوان تاجر میر رضا علی کی لاش کو سب سے پہلے کس نے دیکھا اور پولیس و ایمبولینس کب موقع پر پہنچیں، اہم تفصیلات سامنے آ گئیں۔

میر رضا قتل کیس کی تفتیش میں اہم پیشرفت ہوئی ہے جہاں تفتیشی حکام کو لاش ملنے کے مقام کے قریب واقع مسجد پر لگے کیمرے کی ویڈیو فوٹیج موصول ہو گئی ہے۔ سامنے آنے والی اس فوٹیج سے یہ واضح ہو گیا ہے کہ میر رضا کی لاش کو سب سے پہلے کس نے دیکھا اور پولیس و ایمبولینس کب موقع پر پہنچیں۔

ذرائع کے مطابق 29 جولائی کو مالی نے دن 11 بج کر 52 منٹ پر لاش دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی تھی۔ فوٹیج سے یہ بھی معلوم ہوا کہ سب سے پہلے پولیس کے دو اہلکار موٹرسائیکل پر موقع پر پہنچے، جس کے بعد پولیس موبائل وہاں پہنچی، جبکہ ایمبولینس 12 بج کر 50 منٹ پر وقوعہ پر پہنچی اور دوپہر 1 بج کر 46 منٹ پر لاش لے کر روانہ ہوئی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ دو گھنٹے سے زائد کا وقت گزرنے کے باوجود کرائم سین یونٹ جائے وقوعہ پر نہیں پہنچ سکا تھا۔

اس کے علاوہ کراچی میں تفتیش کے دوران یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ مالی نے وقوعہ پر ایک دن پہلے پانی کا چھڑکاؤ کیا تھا، اور 28 جولائی کو پانی دیتے وقت وہاں کوئی لاش موجود نہیں تھی۔

تفتیش کاروں نے لاش ملنے کے مقام کے اردگرد کی جیو فینسنگ بھی کروا لی ہے اور مزید فوٹیجز کا جائزہ بھی لیا جا رہا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں