(17 اگست 2026): ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 27-2026 سائیکل جاری ہے اگلے برس 9 جون کو اوول میں فائنل کھیلنے کے لیے ٹیموں کا مقابلہ دلچسپ ہو گیا ہے۔
آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن 27-2026 جاری ہے اور 9 ٹیموں میں سے اب بھی 7 ٹیمیں فائنل کھیلنے کی امیدوار ہیں۔ ان میں سے کچھ کا راستہ قدر صاف اور کچھ کے لیے راستہ کٹھن ہیں، لیکن امکانات برقرار ہیں۔ ویسے بھی کرکٹ امکانات کا کھیل بھی کہلاتا ہے۔
ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل سے قبل سب سے زیادہ میچز آسٹریلیا، جنوبی افریقہ، بنگلہ دیش اور انڈیا نے 9، 9 میچز کھیلنے ہیں۔ نیوزی لینڈ اور سری لنکا نے 8، 8، انگلینڈ نے 6 اور پاکستان نے 3 میچز کھیلنے ہیں جب کہ ویسٹ انڈیز کا اب اس سائیکل میں کوئی میچ نہیں بچا ہے۔
ٹیسٹ چیمپئن شپ کی موجودہ پوائنٹس ٹیبل کے مطابق آسٹریلیا پہلے، جنوبی افریقہ دوسرے، نیوزی لینڈ تیسرے، بنگلہ دیش چوتھے نمبر پر موجود ہے۔ اس کے بعد بھارت، سری لنکا، انگلینڈ، پاکستان اور بنگلہ دیش بالترتیب پانچویں سے نویں نمبر پر موجود ہیں۔
ICC World Test Championship
| Team | M | W | L | D | PTS | PCT |
|---|---|---|---|---|---|---|
| AUS | 9 | 7 | 2 | 0 | 84 | 77.78 |
| SA | 4 | 3 | 1 | 0 | 36 | 75.00 |
| NZ | 6 | 4 | 1 | 1 | 52 | 72.22 |
| BAN | 5 | 3 | 1 | 1 | 40 | 66.67 |
| IND | 9 | 4 | 4 | 1 | 52 | 48.15 |
| SL | 4 | 1 | 1 | 2 | 20 | 41.67 |
| ENG | 13 | 4 | 8 | 1 | 38 | 24.36 |
| PAK | 6 | 2 | 4 | 0 | 16 | 22.22 |
| WI | 12 | 2 | 8 | 2 | 30 | 20.83 |
ان میں سے پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں فائنل کھیلنے کے امیدواروں کی دوڑ سے باہر ہو گئی ہیں جب کہ باقی سات ٹیمیں میدان میں ہیں اور آنے والے نتائج پوائنٹس ٹیبل میں پست کو بالا اور بالا کو پست کر سکتے ہیں۔
آسٹریلیا ٹیم کو فائنل میں رسائی کے لیے اپنے باقی 9 میچز میں سے 5 جیتنا لازمی ہوں گے جب کہ دوسرے نمبر پر موجود جنوبی افریقہ کو 9 میں 6 میچز میں لازمی فتح درکار ہوگی۔
بنگلہ دیش کو 9 میں سات میچز اور بھارت کو 9 میں سے 6 میچز کو جیتنا ہوگا۔ سری لنکا کو 8 میچز میں سے کم از کم 6 میچز جیتنا لازمی ہوں گے بصورت دیگر 5 میچز میں فتح کے ساتھ دو میچز ڈرا کھیلنا ہوں گے۔
نیوزی لینڈ کو بقایا 8 میں سے 5 میچز میں فتوحات درکار ہوں گی جب کہ سب سے مشکل راستہ انگلینڈ کے لیے ہے، جس کو اپنے تمام 6 کے چھ میچز جیتنا ہوں گے۔
واضح رہے کہ موجودہ ٹیسٹ چیمپئن آسٹریلیا ٹیم اگر فائنل میں پہنچتی ہے تو وہ اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔



