فاکس نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے ایرانی پاسداران انقلاب سے خفیہ رابطے کی تصدیق کردی ہے۔
فاکس نیوز کے صحافی کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے بتایا ہے کہ امریکی حکام نے پاسداران انقلاب سے براہ راست بات کی ہے۔
صحافی کا کہنا ہے کہ رابطہ نشاندہی کرتا ہے ٹرمپ انتظامیہ ایرانی سیاسی حکام سے سخت گیر حلقوں سے بھی رابطے میں ہے۔
فاکس نیوز کے صحافی کا کہنا ہے کہ ٹرمپ نے کہا حماس ہتھیار ڈالنے پر رضامند ہوگئی ہے، حماس سے رابطے کے لیے ہمارے پاس کئی ذرائع ہیں۔
صحافی کے مطابق ٹرمپ نے کہا کہ اسرائیل کو غزہ پر حملے بند کردینے چاہئیں



