لندن: برطانیہ کے سنیما گھروں میں میٹا اے آئی اور دیگر اسمارٹ گلاسز پر پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ کی سنیما ایسوسی ایشن (یو کے سی اے) کی جانب سے پائریسی کے خدشات کے پیش نظر میٹا اے آئی اور دیگر اسمارٹ گلاسز پر پابندی لگانے پر غور کیا جارہا ہے۔
سنیما آپریٹرز ایسی پالیسیاں متعارف کروارہے ہیں جن کے تحت کیمرے سے لیس اسمارٹ گلاسز پر پابندی لگائی جائے گی جن میں میٹا کے اے آئی گلاسز بھی شامل ہیں۔
اس اقدام کا مقصد پرائیویسی اور فلموں کی غیرقانونی کاپی (پائریسی)کے خدشات ہیں۔واضح رہے کہ رواں ماہ برطانیہ اور ویلز کی عدالتوں نے عدالت کے اندر تصاویر اور ویڈیوز بنانے پر میٹا اسمارٹ گلاسز کے استعمال پر پابندی عائد کی تھی۔
تاہم میٹا کا کہنا ہے کہ ویڈیو بناتے وقت چشمے پر ایل ای ڈی لائٹ جلتی ہے جس سے پوشیدہ ریکارڈنگ کا علم ہوجاتا ہے۔
کمپنی نے اسمارٹ گلاسز کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ یہ چشمیں بینائی یا سماعت سے محروم افراد کے لیے معاون ٹیکنالوجی ہے اور یہ انہیں دیگر سہولیات فراہم کرتے ہیں۔



