شمسو بی بی کو باپ اور بھائی نے غیرت کے نام پر قتل کیا، ایس ایس پی آپریشنز

0
2

راولپنڈی: ایس ایس پی آپریشنز طارق محبوب کا کہنا ہے کہ الحمدللہ ٹک ٹاکر شمسو بی بی عرف عائشہ گلامنہ کے قتل کا معمہ حل کرلیا گیا ہے۔

راولپنڈی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ایس ایس پی آپریشنز طارق محبوب نے کہا کہ ٹک ٹاکر عائشہ گلامنہ کو باپ اور بھائی نے مل کر غیرت کے نام پر قتل کیا ہے، والد سمیت 5 ملزمان گرفتار کرلیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹک ٹاکر کے قتل میں اس کے کزن بھی ملوث ہیں۔

ایس ایس پی آپریشنز نے بتایا کہ ٹک ٹاکر کو تقریب میں شرکت کرنے پر ورثا نے منصوبے کے تحت قتل کیا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی اور کیمروں کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے جن میں والد، بھائی، چچا، چچا زاد بھائی کا بیٹا گرفتار ہیں۔

14 اگست کی شام کو ٹیکسلا کے علاقے میں پیش آنے والے اس فائرنگ کے واقعے میں ٹک ٹاکر عائشہ موقع پر جاں بحق ہو گئی تھیں جبکہ ملزمان کی فائرنگ سے ان کی بہن اور بھائی بھی شدید زخمی ہوئے تھے۔

واقعے کے فوری بعد تھانہ ٹیکسلا پولیس نے قتل اور اقدامِ قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں