پاکستان نے جاپان کو شکست دے کر 16 سال کے بعد ہاکی ورلڈ کپ کا میچ جیت لیا ہے۔

0
1

ایمسٹلوین میں کھیلے گئے گروپ جی کے میچ میں پاکستان ہاکی ٹیم نے جاپان کو 3 کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دے دی۔

پاکستان نے 0-2 کے خسارے سے شاندار کم بیک کیا۔

قومی ٹیم کی جانب سے رانا وحید اشرف نے 2، حنان شاہد اور حماد الدین نے ایک، ایک گول اسکور کیا۔

واضح رہے کہ قومی ہاکی ٹیم بھارت اور انگلینڈ سے شکست کے بعد ورلڈ کپ میں سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوچکی ہے جبکہ پاکستان اور ویلز کا میچ 3-3 گول سے برابر رہا تھا۔

اس سے قبل پاکستان ہاکی ٹیم نے 2010 کے ہاکی ورلڈ  کپ میں اسپین کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دی تھی۔

پاکستان 2014 کے ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی نہیں کرسکا تھا، 2018 کے ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم ایک میچ بھی نہیں جیت سکی تھی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں