اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے سال 2026 کے لیے نظام کے لحاظ سے اہم ملکی بینکوں کی فہرست جاری کر دی۔
جس میں حبیب بینک لمیٹڈ ، یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ اور نیشنل بینک آف پاکستان کو شامل کیا گیا ہے۔
اسٹیٹ بینک کے اعلامیے میں کہا گیا کہ بینکوں کی شناخت دسمبر 2025 تک کے مالی امور اور ڈیٹا کی بنیاد پر دو مراحل میں کی گئی۔
پہلے مرحلے میں مقداری و معیاری پیمانوں کو دیکھا گیا، جبکہ دوسرے مرحلے میں بینکوں کے حجم، باہمی روابط اور ان کی پیچیدگی کو مدنظر رکھا گیا۔
ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق اہم ملکی بینکوں کا تعین مالیاتی نظام کے استحکام اور پائیدار معاشی نمو کے عزم کا حصہ ہے۔



