لاہور : الرجی اور نزلہ زکام کے لیے استعمال ہونے والی دوا پر پابندی عائد کرتے ہوئے الرٹ جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت حکومت پنجاب اور ڈائریکٹوریٹ آف ڈرگز کنٹرول نے ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری پنجاب کی رپورٹ کے بعد الرجی اور نزلہ زکام کے لیے استعمال ہونے والی دوا “Citraclor” کو غیر معیاری قرار دیتے ہوئے میڈیکل الرٹ جاری کردیا۔
دوا کے مختلف بیچز کی فروخت پر پابندی اور مارکیٹ سے فوری واپسی کا نوٹس جاری کر دیا ہے۔
بند کی جانے والی دوا Citraclor (Cetirizine Dihydrochloride 10mg) ہے، جو میسرز آرسنز فارماسیوٹیکل انڈسٹریز لاہور کی تیار کردہ ہے۔
ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کی جانب سے تجزیے کے بعد اس دوا میں عضویاتی ناپائیداری اور آلائشوں کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے، جو صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہیں۔
الرٹ کے مطابق بیچ نمبرز 38126، 37826، 37726، 38026 اور 37926 (تمام کی معیاد مارچ 2028) کو غیر معیاری قرار دے کر فوری واپس منگوانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
الرٹ میں تمام میڈیکل سٹورز، فارمیسیوں، اسپتالوں اور ہول سیلرز کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ ان مخصوص بیچز کی فروخت فوری طور پر روک دیں اور موجودہ اسٹاک کی تفصیلات متعلقہ ڈرگ انسپکٹر کو فراہم کریں۔
ڈرگز کنٹرول اتھارٹی نے شہریوں اور مریضوں کو سخت ہدایت کی ہے کہ وہ ان بیچز کی



