گول مال 5 کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان

0
2

(19 ستمبر 2026): بھارتی فلمساز روہت شیٹی نے فلم ’گول مال 5‘ کی ریلیز کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کر دیا۔

انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق گول مال فرنچائز کی پانچویں قسط باضابطہ طور پر ریلیز ہو رہی ہے جس سے مداحوں کو ایک بار پھر ہنسی، قہقہوں اور جانے پہچانے چہروں کا انتظار کرنے کی نئی وجہ مل گئی۔

فلم میں اجے دیوگن، ارشد وارثی، کنال کھیمو، شرمن جوشی، شریاس تلپڑے اور تشار کپور کے ساتھ ساتھ اکشے کمار بھی جلوہ گر ہوں گے۔

روہت شیٹی نے سوشل میڈیا پر گول مال 5 کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کرتے ہوئے تصدیق کی کہ فلم 8 جنوری 2027 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ اعلان کے ساتھ ایک ٹیزر بھی جاری کیا گیا جو ہنگامے، کامیڈی اور روایتی گول مال کے ساتھ اس فرنچائز کی واپسی کا اشارہ دے رہا ہے۔

فلم میں اجے دیوگن ایک بار پھر گوپال کے کردار میں نظر آئیں گے جبکہ ان کے ساتھ ارشد وارثی مادھو، تشار کپور لکی، کنال کھیمو لکشمن اور شریاس تلپڑے بھی اس فرنچائز میں اپنے کردار کو دہراتے ہوئے دکھائی دیں گے۔ اکشے کمار پہلی بار اس میں شامل ہو رہے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں