بھارت نے جس شخص کو مارنے کا دعویٰ کیا اُسے ڈی جی آئی ایس پی آر پریس کانفرنس میں سامنے لے آئے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بھارت کی جانب سے دعویٰ کیے گئے شخص حوالدار محمد آصف کو پریس کانفرنس میں دکھا دیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ وہ شخص ہے جس سے متعلق بھارت نے کہا کہ مار دیا ہے اور ان کی ملٹری چنارکور نے کہا کہ لاش بھی مل گئی ہے، اب میں حوالدار آصف سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ خود اپنے متعلق بتائیں۔
محمد آصف نے کہا کہ میں ضلع اٹک پنڈی گھیپ کا رہنے والا ہوں، مجھے دوستوں نے بتایا کہ میرے تعلق سوشل میڈیا پر خبر چل رہی ہے تو میں نے دوستوں نے کہا کہ خبر ہے آپ کو انڈین آرمی نے کشمیر میں شہید کردیا ہے، دوستوں کو بتایا کہ میں آپ کے سامنے اور زندہ ہوں۔
انہوں نے بتایا کہ خبروں کے بعد مجھے انڈین نمبروں سے کالیں آنا شروع ہوگئیں اور سوال کیے گئے، بھارت نے میرے ڈیٹا کو استعمال کرکے جھوٹی کارروائی کا بتایا گیا، مجھے حیرانی ہوئی کہ میں گھر میں ہوں مجھے کس نے شہید کردیا ہے۔
محمد آصف کا کہنا تھا کہ آئی ایس پی آر کو میں نے پوری تفصیلات سے آگاہ کیا ہے، میں 2000 میں آرمی میں بھرتی ہوا اور 2005 میں ایس ایس جی جوائن کی، 18 سال کی نوکری کے بعد 2023 میں ریٹائر ہوا ہوں۔



