پی ٹی آئی نے حکومتی ٹیم سے ملاقات کی دعوت قبول کر لی

0
2

اسلام آباد (1 اکتوبر 2026): پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے حکومتی ٹیم سے ملاقات کی دعوت قبول کر لی۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں بتایا کہ حکومت نے گزشتہ روز ملاقات کا پیغام دیا تھا، اپوزیشن اجلاس میں ہونے والے فیصلے کی روشنی میں حکومتی ٹیم سے ملاقات کی دعوت قبول کر لی۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اپوزیشن اور حکومتی وفود کے درمیان ملاقات کل دن 12 بجے ہوگی، ملاقات اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے دفتر میں ہوگی، جس میں دونوں جانب کے وفود اہم سیاسی امور پر بات چیت کریں گے۔

اس سے قبل خبر سامنے آئی تھی کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی اور وزیر اعظم شہباز شریف کی درمیان ڈیڈلاک برقرار ہے، اپوزیشن لیڈر نے ان سے ملاقات کیلیے انکار کر دیا۔

محمود اچکزئی نے کہا کہ شہباز شریف غیر قانونی وزیر اعظم ہیں، انہوں نے عوام کا مینڈیٹ نہیں لیا ہے، ان کے ساتھ کسی بھی درخت کے نیچے ملاقات کر سکتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی جماعت کے کسی بھی ممبر کے گھر مل سکتا ہوں، ملاقات کیلیے وزیر اعظم ہاؤس، اسپیکر کے گھر یا وزیر اعظم چیمبر نہیں آؤں گا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں