سلام آباد (14 اکتوبر 2026): حکومت نے اگلے 24 گھنٹے کیلیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ردوبدل کر دیا۔
اوگرا کی منظوری کے بعد پیٹرولیم ڈویژن نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کا اطلاق آج رات 12 بجے سے اگلے 24 گھنٹے کیلیے ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول 1 روپے 20 پیسے فی لیٹر مہنگا اور ڈیزل 17 پیسے فی لیٹر سستا کر دیا گیا۔ حالیہ ردوبدل کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 393 روپے 86 پیسے اور ڈیزل کی 396 روپے 65 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔
گزشتہ روز حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا تھا۔
پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 71 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 3 پیسے معمولی کمی کی گئی تھی۔



