راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں قید غیر ملکی شہری ہسپتال میں دورانِ علاج چل بسا

0
1

راولپنڈی: سینٹرل جیل اڈیالہ میں قید ایک غیر ملکی شہری طبیعت خراب ہونے کے باعث ہسپتال منتقلی کے بعد دورانِ علاج دم توڑ گیا۔

جیل ذرائع کے مطابق مذکورہ غیر ملکی قیدی کی حالت اچانک بگڑنے پر اسے جیل اسپتال سے فوری طور پر سرکاری ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں ڈاکٹروں کی جانب سے طبی امداد فراہم کیے جانے کے باوجود وہ جانبر نہ ہو سکا۔

متعلقہ حکام نے واقعے کی اطلاع اعلیٰ افسران اور متعلقہ سفارتی ذرائع کو دے دی ہے، جبکہ ضابطے کی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے بعد لاش کو قوانین کے مطابق ورثاء یا متعلقہ سفارت خانے کے حوالے کیا جائے گا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں