بالی ووڈ اداکار شاہد کپور نے کروڑوں روپے مالیت کی نئی پرتعیش ایس یو وی خرید لی، قیمت جان کر حیران رہ جائیں گے

0
1

ممبئی: بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہد کپور نے اپنی لگژری گاڑیوں کے کلیکشن میں ایک اور شاندار اور طاقتور ایس یو وی کا اضافہ کر لیا ہے، جس کی قیمت سن کر مداح حیران رہ گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہد کپور نے برطانوی آٹوموبائل کمپنی کی مشہور ترین اور مہنگی ترین گاڑی لینڈ روور ڈیفنڈر 110 اوکٹا (Land Rover Defender 110 OCTA) خریدی ہے۔ ممبئی ایئرپورٹ پر اداکار کو اپنی اس نئی چمچماتی گرے رنگ کی ایس یو وی ڈرائیو کرتے ہوئے دیکھا گیا، جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق اس پرتعیش ایس یو وی کی ایکس شوروم قیمت تقریباً 2 کروڑ 42 لاکھ بھارتی روپے ہے، جبکہ ٹیکسز اور رجسٹریشن کے بعد اس کی آن روڈ قیمت 3 کروڑ 4 لاکھ بھارتی روپے (پاکستانی کرنسی میں تقریباً 10 کروڑ روپے سے زائد) بنتی ہے۔

گاڑی کی خصوصیات کی بات کریں تو یہ ڈیفنڈر سیریز کا سب سے طاقتور ماڈل ہے، جس میں 4.4 لیٹر ٹوئن ٹربو چارجڈ وی 8 انجن نصب ہے اور یہ محض 4 سیکنڈز میں صفر سے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار پکڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ واضح رہے کہ شاہد کپور کے پاس پہلے سے ہی مرسڈیز مے بیک جی ایل ایس 600 اور مرسڈیز جی ویگن جیسی قیمتی گاڑیاں بھی موجود ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں