ریاض: سعودی عرب میں ہیروئن اسمگل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر تین پاکستانی شہریوں کی سزائے موت پر عملدرآمد کر دیا گیا ہے۔
سعودی وزارتِ داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مجرمان کو مملکت میں منشیات بالخصوص ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش کے دوران سیکیورٹی حکام نے گرفتار کیا تھا۔ تفتیش اور عدالتی کارروائی کے دوران ملزمان پر عائد الزامات درست ثابت ہوئے، جس کے بعد متعلقہ عدالت نے انہیں سزائے موت سنائی۔
بعد ازاں اپیل کورٹ اور سپریم کورٹ نے بھی ماتحت عدالت کے فیصلے کو برقرار رکھا، جس کے بعد شاہی فرمان کی منظوری ملنے پر تینوں مجرمان کی سزا پر عملدرآمد کر دیا گیا۔ سعودی وزارتِ داخلہ نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ مملکت میں منشیات کی اسمگلنگ اور فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز سخت کارروائیاں جاری رہیں گی۔



