خوشاب: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی مقبول فرنچائز لاہور قلندرز کے پلیئرز ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت خوشاب میں منعقدہ ٹرائلز کے دوران ایک اور باصلاحیت نوجوان فاسٹ بولر کی تلاش مکمل کر لی گئی ہے۔
ٹرائلز کے دوران ہزاروں نوجوان کرکٹرز نے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا، جن میں سے لاہور قلندرز کے کوچنگ پینل نے غیر معمولی رفتار اور عمدہ لائن و لینتھ سے متاثر ہو کر ایک نوجوان فاسٹ بولر کو منتخب کیا۔
لاہور قلندرز کی انتظامیہ اور کوچز کا کہنا ہے کہ ملک کے دور دراز علاقوں میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اور ان ٹرائلز کا مقصد ایسے باصلاحیت کھلاڑیوں کو سامنے لا کر انہیں قومی اور بین الاقوامی سطح پر کھیلنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔ منتخب ہونے والے فاسٹ بولر کو لاہور قلندرز کے ہائی پرفارمنس سینٹر میں جدید تربیت فراہم کی جائے گی۔



