شوبز انڈسٹری: پاکستان کی پہلی نیٹ فلکس اوریجنل سیریز “جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو” کا آفیشل ٹریلر جاری

0
1

لاہور: پاکستان کی پہلی نیٹ فلکس اوریجنل سیریز “جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو” (Jo Bachay Hain Sang Samait Lo) کا باضابطہ ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے، جس نے شوبز حلقوں اور مداحوں میں زبردست جوش و خروش پیدا کر دیا ہے۔

معروف مصنفہ فرحت اشتیاق کے مقبول ناول پر مبنی اس میگا سیریز کی ہدایت کاری اور پروڈکشن مومنہ درید نے انجام دی ہے۔ ٹریلر میں تین نسلوں اور تین مختلف ممالک میں پھیلی چھ محبت کی کہانیوں، خاندانی پیچیدگیوں اور جذباتی اتار چڑھاؤ کی شاندار جھلک پیش کی گئی ہے۔

اس سیریز میں پاکستانی شوبز انڈسٹری کے صفِ اول کے اداکار یکجا نظر آئیں گے، جن میں فواد خان، ماہرہ خان، صنم سعید، احد رضا میر، اقرا عزیز، حمزہ علی عباسی، ہانیہ عامر، مایا علی، بلال اشرف، احمد علی اکبر اور خوشحال خان سمیت دیگر نامور فنکار شامل ہیں۔

ٹریلر کے ساتھ ہی سیریز کا اوریجنل ساؤنڈ ٹریک (OST) البم بھی جاری کر دیا گیا ہے، جبکہ یہ میگا سیریز 4 دسمبر 2026 کو عالمی سطح پر نیٹ فلکس پر ریلیز کی جائے گی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں