پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی بڑی خبر: دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے فاطمہ ثناء کی بطور کپتان واپسی

0
1

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا ہے، جس میں آل راؤنڈر فاطمہ ثناء مکمل فٹنس کے ساتھ بطور کپتان ٹیم میں واپس آ گئی ہیں۔

پی سی بی اعلامیے کے مطابق فاطمہ ثناء دورہ ویسٹ انڈیز میں قومی ویمنز اسکواڈ کی قیادت کریں گی۔ ان کی واپسی سے ٹیم کے بولنگ اور مڈل آرڈر بیٹنگ شعبوں کو مزید تقویت ملے گی۔

پاکستان ویمنز ٹیم اس دورے کے دوران میزبان ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گی، جس کے لیے قومی کھلاڑیوں کی تیاریوں اور تربیتی کیمپ کا سلسلہ بھی ترتیب دے دیا گیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں