لاس اینجلس: عالمی شہرت یافتہ امریکی یوٹیوبر اور لائیو اسٹریمر آئی شو اسپیڈ (IShowSpeed) نے مسلسل 52 گھنٹے تک بغیر سوئے لائیو اسٹریمنگ کرتے ہوئے مقبول ترین ویڈیو گیم “گرینڈ تھیفٹ آٹو 6” (GTA 6) مکمل کر لیا، جس کے اختتام پر وہ جذباتی ہو کر رو پڑے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز کے مطابق آئی شو اسپیڈ نے گیم ریلیز ہوتے ہی نان اسٹاپ میراتھن اسٹریمنگ کا آغاز کیا تھا اور مسلسل دو دن سے زائد وقت تک جاگ کر گیم کے تمام مشنز اور اسٹوری لائن مکمل کی۔
گیم کے آخری مشن کے مکمل ہوتے ہی اسٹریمر شدید تھکن اور خوشی کے ملے جلے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور آنسو بہانے لگے، جبکہ لائیو اسٹریم دیکھنے والے لاکھوں مداحوں نے ان کے اس منفرد ریکارڈ اور جنون کو خوب سراہا۔



