پاکستان چھوڑ کر جانے کی تیاری تھی پھر ’تماشہ 5‘ میں آگیا، ببرک شاہ

0
9

اے آر وائی ڈیجیٹل کے رئیلٹی شو ’تماشہ 5‘ کے فاتح اداکار ببرک شاہ نے شو میں شرکت کی وجہ بیان کردی۔

پروگرام ’بز‘ میں تماشہ 5 کے ونر ببرک شاہ نے شرکت کی اور اس دوران میزبان حسن چوہدری کی جانب سے پوچھے گئے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔

انہوں نے بتایا کہ تماشہ 5 میں آنے سے قبل فلم آفر ہوئی تھی لیکن مجھے اس کا اسکرپٹ پسند نہیں آیا، میں پاکستان چھوڑ کر جانے کی پلاننگ کررہا تھا، ایف آر سی آبھی گئی ہوگی چونکہ دو ماہ میں یہاں رہا تو وہ وصول نہیں کرسکا۔

میزبان نے کہا کہ میرے خیال میں پاکستان آپ کو جانے نہیں دے گا۔

جواب میں ببرک شاہ نے کہا کہ مجھے بھی ایسا ہی لگ رہا ہے، مجھے کچھ بھی آئیڈیا نہیں ہے کہ کتنے لوگ مجھے پسند کررہے ہیں اور مجھ سے محبت کرتے ہیں۔

اداکار نے کہا کہ میرے ساتھ نوجوان تصویر بنوا رہے تھے تو میں یہ دیکھ کر حیران رہ گیا کہ وہ مجھے پسند کرتے ہیں۔

ببرک شاہ نے کہا کہ اس شو سے جو عزت ملی ہے اس پر اے آر وائی کا شکر گزار ہوں، وہ بھی نہیں جانتے تھے کہ میں گھر میں جاکر کیا کرسکتا ہوں اور مجھے بھی تماشہ ہاؤس میں جاکر ہی اندازہ ہوا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کورونا کے بعد میں نے زیادہ کام نہیں کیا اس کے بعد اس شو میں آیا اور کامیابی بھی مل گئی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں