شعبہ صحت میں بڑا اقدام: وزیراعلیٰ مریم نواز کا پنجاب کے ہر ڈویژنل ہیڈکوارٹر میں کینسر اسپتال بنانے کا اعلان

0
1

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے بھر میں کینسر کے مریضوں کو جدید اور معیاری طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے پنجاب کے ہر ڈویژنل ہیڈکوارٹر میں کینسر اسپتال قائم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ کینسر جیسے موذی مرض کے علاج کے لیے مریضوں اور ان کے اہلِ خانہ کو دور دراز شہروں کا سفر اور بھاری اخراجات برداشت کرنے پڑتے ہیں، تاہم ہر ڈویژنل ہیڈکوارٹر میں کینسر اسپتال بننے سے شہریوں کو اپنے ہی علاقے میں بروقت اور جدید علاج میسر آ سکے گا۔

انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ان منصوبوں پر تیزی سے عملی اقدامات کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو صحت کے شعبے میں حقیقی ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں