کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان نے اپنے شوہر اور گلوکار فلک شبیر سے متعلق “ابوبکر کے والد” والا اپنا بیان واپس لے لیا ہے۔
سارہ خان نے اس حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ان کے پہلے دیے گئے بیان کو مختلف انداز میں لیا جا رہا تھا، جس کے بعد انہوں نے اپنے الفاظ واپس لینے کا فیصلہ کیا۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کا مقصد کسی بھی قسم کی غلط فہمی پیدا کرنا نہیں تھا۔
واضح رہے کہ سارہ خان اور فلک شبیر کا شمار شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین جوڑیوں میں ہوتا ہے اور دونوں سوشل میڈیا پر اکثر اپنی خوشگوار ازدواجی زندگی اور فیملی کے لمحات مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے رہتے ہیں۔



