پاکستانی فاسٹ بولر محمد عباس کی شاندار کارکردگی: آئی سی سی ٹیسٹ بولنگ رینکنگ میں دو درجے ترقی کے بعد 12ویں نمبر پر آ گئے

0
1

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے تازہ ترین ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ جاری کر دی ہے، جس میں پاکستان کے تجربہ کار فاسٹ بولر محمد عباس دو درجے ترقی پا کر 12ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔

آئی سی سی اعلامیے کے مطابق محمد عباس کو یہ ترقی راولپنڈی میں سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میچ میں شاندار کارکردگی دکھانے پر ملی ہے، جہاں انہوں نے دونوں اننگز میں تین، تین وکٹیں حاصل کر کے میچ کے بہترین کھلاڑی (پلیئر آف دی میچ) کا اعزاز اپنے نام کیا تھا۔

تازہ رینکنگ میں آسٹریلیا کے مچل اسٹارک بدستور پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں، جبکہ بھارت کے جسپریت بمراہ تین درجے ترقی کے بعد انگلینڈ کے اولی رابنسن کے ساتھ مشترکہ طور پر دوسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں اور جنوبی افریقہ کے کگیسو ربادا دو درجے بہتری کے ساتھ چھٹے نمبر پر آ گئے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں