دلچسپ منظر کیمرے میں قید: ویلنگٹن ٹیسٹ میچ دیکھنے کے لیے کالج سے چھٹی کرنے والے طلبہ کی ویڈیو وائرل

0
1

ویلنگٹن: نیوزی لینڈ کے شہر ویلنگٹن میں جاری ٹیسٹ کرکٹ میچ دیکھنے کے لیے کالج سے چھٹی کر کے اسٹیڈیم پہنچنے والے طلبہ کیمرا مین کی نظروں میں آ گئے، جن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی ہے۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ میچ کے دوران اسٹیڈیم کی بڑی اسکرین اور لائیو نشریات پر کیمرا ان طلبہ کی جانب گھومتا ہے، جس پر وہ پہلے تو حیران اور شرمندہ دکھائی دیتے ہیں اور پھر ہنستے ہوئے اپنا چہرہ چھپانے کی کوشش کرتے ہیں۔

کرکٹ شائقین اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس دلچسپ ویڈیو پر مزاحیہ تبصرے کیے جا رہے ہیں، جہاں صارفین کا کہنا ہے کہ لائیو ٹی وی پر آنے کے بعد اب ان طلبہ کا کالج سے چھٹی کرنے کا راز گھر والوں اور اساتذہ کے سامنے کھل گیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں