اختیارات کا ناجائز استعمال: خاتون شہری کا نمبر لے کر واٹس ایپ پر غیر اخلاقی پیغامات بھیجنے والا فیصل آباد کا ٹریفک وارڈن معطل

0
1

فیصل آباد: خاتون شہری کا موبائل نمبر حاصل کر کے واٹس ایپ پر نامناسب پیغامات بھیجنے کے الزام میں فیصل آباد ٹریفک پولیس کے ایک وارڈن کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔

ٹریفک پولیس حکام کے مطابق متاثرہ خاتون کی جانب سے شکایت موصول ہونے پر اعلیٰ افسران نے واقعے کا فوری نوٹس لیا۔ ابتدائی انکوائری میں الزامات درست ثابت ہونے اور محکمانہ ضابطہ اخلاق کی سنگین خلاف ورزی پر متعلقہ ٹریفک وارڈن کو معطل کر کے اس کے خلاف باقاعدہ محکمانہ کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ عوام کے جان و مال اور عزت و نفس کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے، اور شہریوں بالخصوص خواتین کو ہراساں کرنے یا اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے والے اہلکاروں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت سخت ایکشن لیا جائے گا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں