افسوسناک حادثہ: ڈی ایچ اے لاہور میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق، کم عمر نوجوانوں پر مقدمہ

0
1

لاہور: صوبائی دارالحکومت لاہور کے پوش علاقے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) میں مبینہ طور پر کم عمر نوجوانوں کی تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہو گیا۔

پولیس اور ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ اوور اسپیڈنگ اور لاپرواہی سے ڈرائیونگ کے باعث پیش آیا، جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار شدید زخمی ہو کر موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ واقعے کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے متاثرہ خاندان کی مدعیت میں کم عمر ڈرائیور اور دیگر ملوث نوجوانوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ علاقے میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج حاصل کر لی گئی ہے اور کم عمر ڈرائیونگ اور تیز رفتاری کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں