اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے دوٹوک الفاظ میں واضح کیا ہے کہ آزادیِ اظہارِ رائے کی آڑ میں ریاست کی مقرر کردہ “ریڈ لائنز” عبور کرنے والے عناصر کو کسی قسم کا تحفظ حاصل نہیں ہوگا۔
اپنے بیان میں وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ آئین ہر شہری کو اظہارِ رائے کی آزادی دیتا ہے، تاہم قومی سلامتی، ریاستی اداروں اور ملکی مفادات کے خلاف منفی پروپیگنڈے یا قانون شکنی کی ہرگز اجازت نہیں دی جا سکتی۔
محسن نقوی نے مزید کہا کہ ریاست کی رٹ اور ملکی استحکام پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، اور جو بھی قانون کی حدود سے تجاوز کرے گا اس کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔



