ممبئی / لاہور: بھارت میں آن لائن تنقید اور سوشل میڈیا پر شدید ردِعمل سامنے آنے کے بعد مقبول پاکستانی ڈرامے “درِ نجات” (Dar-e-Najaat) کی خصوصی اسکریننگ منسوخ کر دی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں اس ڈرامے کی اسکریننگ کا اہتمام کیا گیا تھا، تاہم سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بعض حلقوں کی جانب سے مخالفت اور بائیکاٹ مہم کے بعد منتظمین نے اسکریننگ روکنے کا فیصلہ کیا۔
واضح رہے کہ پاکستانی ڈرامے بھارت سمیت دنیا بھر میں بڑی تعداد میں دیکھے اور پسند کیے جاتے ہیں، تاہم حالیہ آن لائن دباؤ کے باعث اس ایونٹ کو منسوخ کرنا پڑا جس پر شوبز حلقوں اور مداحوں کی جانب سے ملا جلا ردِعمل سامنے آ رہا ہے۔



