میری منگنی فلسطینی رہنما یاسر عرفات کے پائلٹ سے ہوئی تھی، فریال گوہر

0
3

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ فریال گوہر نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی منگنی فلسطینی رہنما یاسر عرفات کے پائلٹ سے ہوئی تھی۔

اداکارہ فریال گوہر نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے مزاحیہ پروگرام میں شرکت کی اور اس دوران اپنی زندگی کی سچی محبت سے متعلق اظہار خیال کیا۔

 انہوں نے انکشاف کیا کہ میں اپنی زندگی کی محبت سے منگنی کرچکی تھی اور وہ فلسطینی رہنما یاسر عرفات کے پائلٹ اور خود بھی فلسطینی شہری تھے۔

فریال گوہر نے کہا کہ منگیتر ایک مرتبہ جس طیارے کو اڑا رہے تھے وہ ریٹ کے طوفان میں پھنس گیا اور اس میں لینڈنگ کے لیے ایندھن کافی نہیں تھا ایسے میں انہوں نے یاسر عرفات کو محفوظ رکھنے کے لیے باتھ روم میں بند کیا اور دروازہ لاک کردیا۔ اس کے بعد وہ یاسر عرفات کو بچانے کے لیے طیارے کو انتہائی خطرناک انداز میں نیچے لے گئے اور خود شہید ہوگئے۔فریال گوہر نے کہا کہ یہ واقعہ ہماری شادی سے دو ہفتے قبل پیش آیا تھا اور منگیتر اسپتال جاتے ہوئے راستے میں ہی انتقال کرگئے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ میرے منگیتر کے پاس ایک لاکٹ تھا جو میں نے انہیں دیا تھا اور اس پر ہماری ہونے والی شادی کی تاریخ کندہ تھی، انتقال سے قبل انہوں نے یہ لاکٹ ایک پاکستانی ڈاکٹر کو دیا اور درخواست کی کہ وہ یہ لاکٹ فریال گوہر تک پہنچا دیں، کئی برس بعد وہ پاکستانی ڈاکٹر مجھ سے ملے اور انہوں نے میرے منگیتر کی آخری نشانی وہی لاکٹ مجھے واپس کر دیا۔

سینئر اداکارہ نے مزید کہا کہ یہ میری زندگی کی ایسی یاد ہے جسے میں کبھی بھلا نہیں سکتی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں