مہنگی ایل پی جی خریدنے والوں کے لیے اچھی خبر ہے کہ ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں پچاس روپے تک کمی امکان ہے۔
ایرانی ایل پی جی باؤزرز کو پاکستان آنے کی اجازت مل گئی ہے، 900 باؤزرز کی آمد سے ایل پی جی کی سپلائی بہتر ہو جائے گی۔
ایل پی جی مارکیٹرز ایسوسی ایشن کے سینئر وائس چیئرمین محمد علی حیدر کا کہنا ہے کہ اوگرا کا ایل پی جی کی قیمتوں کے تعین کا فارمولا درست نہیں، ایل پی جی کی قیمتوں کا تعین ماہانہ کے بجائے ہفتہ وار بنیادوں پر ہونا چاہیے۔
ایک ہفتے کے دوران فی کلو ایل پی جی میں 100 روپے سے زائد اضافے کے بعد 530 سے 550 روپے تک پہنچ گئی۔
پشاور میں ایل پی جی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے نے غریب عوام اور دیہاڑی دار طبقے کی مشکلات میں انتہائی اضافہ کر دیا ہے۔
ایک ہفتے کے دوران فی کلو ایل پی جی کی قیمت میں 100 روپے سے زائد کا بوجھ ڈال دیا گیا ہے، جس سے گھریلو صارفین کے ساتھ ساتھ رکشہ ڈرائیوروں کا چولہا جلنا بھی دشوار ہو گیا ہے۔
ایک ہفتے قبل جو ایل پی جی 430 روپے فی کلو تھی، وہ اب 530 سے 550 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے جبکہ 11.8 کلو گرام کا گھریلو سلنڈر اب 6 ہزار 200 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکا ہے۔



