پاکستان کا خلائی سنگِ میل: تاریخی کامیابی کا جشن منانے کے لیے نیا ملی نغمہ “بیونڈ دی اسٹارز” جاری

0
1

اسلام آباد: پاکستان نے خلائی تحقیق اور ٹیکنالوجی کے میدان میں حاصل کیے جانے والے اہم سنگِ میل کا جشن منانے کے لیے خصوصی ملی نغمہ “بیونڈ دی اسٹارز” (Beyond the Stars) جاری کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ ملی نغمہ ملکی سائنسدانوں، انجینئرز اور خلائی ادارے کی انتھک محنت، جدت اور کامیابیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے، جس میں پاکستان کے خلائی سفر اور روشن مستقبل کے عزم کو اجاگر کیا گیا ہے۔

نغمے کی ریلیز کے بعد سوشل میڈیا صارفین اور شہریوں کی جانب سے اسے بے حد سراہا جا رہا ہے، جبکہ صارفین اس ملی نغمے کو نوجوان نسل میں سائنس، ٹیکنالوجی اور خلائی تحقیق کا شوق پیدا کرنے کے لیے ایک بہترین کاوش قرار دے رہے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں