شوبز انڈسٹری: گانوں پر پابندی کے مطالبات پر دلجیت دوسانجھ کا ناقدین کو منیر نیازی کی شاعری سے کرارا جواب

0
2

ممبئی / لاہور: معروف بھارتی پنجابی گلوکار اور اداکار دلجیت دوسانجھ نے اپنے گانوں پر پابندی کے مطالبات اور تنقید کرنے والوں کو معروف پاکستانی شاعر منیر نیازی کے اشعار کے ذریعے خاموش کرا دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں دلجیت دوسانجھ نے تنقید کرنے والوں کو براہِ راست الجھنے کے بجائے منیر نیازی کی شاعری کا سہارا لیا، جسے مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بے حد سراہا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ چند دنوں سے بعض حلقوں کی جانب سے دلجیت دوسانجھ کے گانوں پر پابندی عائد کرنے کے مطالبات سامنے آ رہے تھے، تاہم گلوکار کے اس بامعنی اور ادبی اندازِ جواب نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے اور مداح ان کے اس انداز کی تعریف کر رہے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں