ٹائیگر شروف کے بازو کی بینڈیچ کھل گئی، زخم کی ویڈیو دیکھ کر مداحوں کے ہوش اڑ گئے

0
3

(22 اکتوبر 2026): بولی وڈ اداکار ٹائیگر شروف کے دائیں بازو کی بینڈیچ کھل گئی، زخم کی ویڈیو دیکھ کر مداحوں کے ہوش اڑ گئے۔

ٹائیگر شروف ممبئی کے علاقے جوہو میں قاتلانہ حملے کے بعد جب پہلی بار منظر عام پر آئے تو ان کے دائیں بازو پر بینڈیچ دیکھ کر مداح پریشان تھے۔

ویڈیو میں ٹائیگر شروف کے بازو پر کئی چھوٹے نقطوں جیسے جلنے کے نشانات دکھائے گئے جو انہیں ممکنہ طور پر گولیاں چلنے کے دوران لگے تھے۔

18 اکتوبر کو تین مسلح افراد نے ٹائیگر شروف کی گاڑی پر اس وقت فائرنگ کی جب وہ فٹبال کھیل کر اسٹیڈیم سے باہر نکل رہے تھے۔ اداکار حملے میں محفوظ رہے جبکہ ان کے ڈرائیور اور ایک راہگیر زخمی ہوگئے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں